پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست پر  9امیدوار سامنے آگئے

پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست پر  9امیدوار سامنے آگئے


لاہور ( 24 نیوز ) پنجاب سے سینٹ  کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ، 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

  تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب 3 اکتوبر کو  ہوگا،جس کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت گزشتہ شام 5بجے ختم ہوگیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان،  نعمان قیصر،  ملک ظہیر عباس،  اور عمر سرفراز چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے  جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ احمد حسان ، حافظ میاں نعمان اور مہر اشتیاق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔سینٹ کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کا آغاز آج  سے ہو گا۔