رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے

رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کے دادو سے رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے, غلام شاہ جیلانی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے قریبی رشتہ دار تھے۔

تفصیلات کے مطابق  دادو سے رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے، پی.ایس. 86 تحصیل جوہی کے ایم. پی. ای سید غلام شاہ جیلانی 4 مرتبہ رکن اسیمبلی رہے, سید غلام شاہ جیلانی سی. ایم سندھ سید مراد علی شاہ کے قریبی رشتےدار تھے،ایم. پی. ای سید غلام شاہ جیلانی درگاہ نئنگ شریف کے قائم مقام گدی نشین تھے۔

  سید غلام شاہ جیلانی کی طبیعت گزشتہ روز اچانک خراب ہو گئی تھی، جس پرایم. پی سید سید غلام شاہ جیلانی کراچی کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، سید غلام شاہ جیلانی کے نماز جنازہ دوپہر 1 بجے درگاہ نئنگ شریف جوہی میں ادا کے جائیگی۔