مقبوضہ کشمیر:40روز میں 40ہزار افراد گرفتار،عالمی میڈیا نے بھارتی ڈرامہ بے نقاب کردیا

مقبوضہ کشمیر:40روز میں 40ہزار افراد گرفتار،عالمی میڈیا نے بھارتی ڈرامہ بے نقاب کردیا


سری نگر(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر کو قید خانے میں تبدیل ہوئے 40 روز گزر گئے۔ عالمی میڈیا نے ان 40 روز میں کی گئی گرفتاریوں ،ظلم وستم کی رپورٹ دنیا کے سامنے پیش کردی ۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے ، بھارتی حکام نے گذشتہ 40روز میں 4ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ،سابق وزراء اعلیٰ سمیت 2سو زائد سیاستدان گرفتار کئے گئے ، تین ہزار سے زائد افراد صرف پتھراؤ کی مد میں گرفتار ہوئے ، ڈیڑھ سو زائد افراد شدت پسند گروپوں سے تعلق پر گرفتار ہوئے ،  بدستور 12سو سے زائد کئی روز سے گرفتار اور قانونی حقوق سے محروم ہیں بہت بڑی تعداد گھروں میں نظر بند کی بھی ہے ۔

 سرکاری اعدادوشمار پر ردعمل کیلئے عالمی میڈیا کے رابطے یکسر نظر انداز، گرفتاریوں کی وجوہات جاننے کیلئے عالمی میڈیا کے رابطوں پر بھارت جواب سے گریز  کررہا ہے۔ عالمی میڈیا کے رابطوں پر بھارتی وزارت داخلہ اور کشمیر پولیس حکام کی پراسرار خاموشی، کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پر اکثر گرفتاریاں کی گئیں ، سکیورٹی فورسز اور مقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مسلسل بند ہیں ۔لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوراک تک رسائی نہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer