وزیراعظم کا دورہ امریکہ، جنرل اسمبلی میں شرکت، ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم کا دورہ امریکہ، جنرل اسمبلی میں شرکت، ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں کریں گے


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم کی رواں ماہ میں جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی، عمران خان دورہ امریکہ سے قبل سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے دو بار ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی مصروفیات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا کے کامیاب دورے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ سے قبل سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم عمران خان عمرہ کی سعادت حاصل کریں گےاورسعودی حکام سے ملاقات کرینگے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے،پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے زلفی بخاری پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے دو بار ملاقات ہوگی ، ایک ملاقات لنچ پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان متعدد اہم ممالک کے سربراہوں اور صدور سے ملاقات کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔