چین اور امریکہ کے درمیان برف پگھلنے لگی، ٹرمپ کا بڑا فیصلہ

چین اور امریکہ کے درمیان برف پگھلنے لگی، ٹرمپ کا بڑا فیصلہ


واشنگٹن( 24نیوز )امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنےکا فیصلہ 2ہفتے کیلئے موخر کردیا گیا، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے نئے محصولات اگلے ماہ سے عائد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ دو ہفتوں کے لیے موخر کر دیا ہے،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے درآمدی ٹیکس اکتوبر میں عائد کیے جائیں گے، ان کا یہ فیصلہ خیرسگالی کی علامت ہے۔

قبل ازیں چینی مصنوعات پر نئے اضافی ٹیکسوں کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہونا تھا،گزشتہ روز چین نے بھی چند امریکی اشیاء پر عائد کیا جانے والا اضافی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ کئی ماہ سے ان دونوں ممالک کے مابین تجارتی جنگ جاری ہے،جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔