کینیڈین طیارےمیں دوران پرواز آگ لگ گئی

کینیڈین طیارےمیں دوران پرواز آگ لگ گئی


اوٹاوا( 24نیوز )کینیڈین طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سےانجن میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے کمال مہارت سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے کو واپس ایبٹس فورڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ایئر لائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کینیڈا کے شہر ایبٹس فورڈ سے ایڈمنٹون جانے والی کینیڈین ایئرلائن کی فلائٹ ٹیک آف ہوئی ہی تھی کہ اچانک جہاز کے انجن سے چنگاریاں بھڑکتی دکھائی دیں۔

اس منظر کو دیکھ کرمسافروں خوفزدہ ہوگئے جبکہ ایک مسافر نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انجن میں شعلے پرندہ ٹکرانے کے باعث دکھائی دیئے تاہم آگ لگنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کر کے طیارے کو بحفاظت اُتار لیا۔