پاکستان کو مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی: آئی ایم ایف

پاکستان کو مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی: آئی ایم ایف


(24نیوز) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے مقامی ٹیکس آمدن بڑھانا اور قرضے کم کرنا ہوں گے.

 آئی ایم ایف ترجمان جیری رائس سے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا  کیا پاکستان بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے سبسڈیز اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کرسکتا ہے؟ جس پر جیری رائس نے جواب دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد مقامی ٹیکس آمدن بڑھانا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو اپنے قرضے کم کرنے ہیں اس پروگرام کے تحت سماجی اور ترقیاتی اخراجات کو بڑھانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے یہ تجاویز رکھی تھیں، جیری رائس نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد آزور بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔