ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل مستعفی، عون چودھری بھی برطرف

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل مستعفی، عون چودھری بھی برطرف


لاہور( 24نیوز )کسی کو ہٹایا، کوئی خود چلا گیا،جسے عثمان بزدار پسند نہیں، وہ پارٹی چھوڑ دے،وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر شہباز گل بڑا پیغام دیتے ہوئے خود پارٹی چھوڑ گئے،مشیر عون چودھری کو  بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا، اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چودھری کو عہدے سے ہٹا کر آصف علی کو ان کا مشیر مقرر کیا تھا،ترجمان شہباز گل کا کہناتھا کہ کسی کو ہٹایا، کوئی خود چلا گیا،جسے عثمان بزدار پسند نہیں، وہ پارٹی چھوڑ دے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹا گیا دیا، عون چودھری کی جگہ آصف علی کو وزیراعلیٰ کا مشیر لگا دیا گیا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔