پاکستان اسٹاک ایکس چینج دوبارہ مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج دوبارہ مندی کا شکار


لراچی(24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی، کاروبار بھی چوالیس فیصد کم ہوا۔ 

اسٹاک مارکیٹ میں دو روز کی مسلسل تیزی کے بعد مندی رہی،  کاروبار کے آغاز کے مثبت آغاز بعد بازار میں کافی اتار چڑھاو دیکھا گیا،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس مین دو سو ساٹھ پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس پینسٹھ پوائنٹ کی کمی سے اکتیس ہزار چار سو اکاسی پر بند ہوا۔

شئیرز کی خرید و فروخت میں چوالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر دس کروڑ اکتیس لاکھ شئیرز کا کام ہوا،  تین سو چالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا،  ایک سو انسٹھ کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو تریپن کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت کم ہوئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer