طبی دنیا میں پہلی بار ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف

طبی دنیا میں پہلی بار ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف


(24 نیوز) طبی دنیا میں پہلی بار ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کرادی گئی۔

ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین کو افریقی ملک کینیا سے متعارف کرایا گیا ہے جسے تیار کرنے میں تقریباً 30 سال کا طویل عرصہ لگا۔ یہ ویکسین انسان کے قوت مدافعت کو ملیریا کے طفیلیوں کے حملے سے بچانے کا کام کرتی ہے جو انسان کے اندر مچھر کے کاٹنے سے پھیلتے ہیں۔

اس ویکسین کو ملیریا سے بچاؤ میں انتہائی اہم پایا گیا ہے جب کہ شدیدملیریا کے کیسز میں بھی اسے بہت مددگار پایا گیا ہے۔بچوں کو دو سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل اس ویکسین کی چار ڈوز کی ضرورت ہوتی ہے۔ویکسین کو عام معمولات کی ویکسینیشن میں شامل کیا جائے گا جب کہ آئندہ تین سالوں میں تقریباً 3 لاکھ سے زائد بچوں کو ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer