کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ فیس بک ذاتی معلومات کیوں محفوظ کر لیتی ہے؟
کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ فیس بک ذاتی معلومات کیوں محفوظ کر لیتی ہے؟

کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ فیس بک ذاتی معلومات کیوں محفوظ کر لیتی ہے؟


24نیوز: جو معلومات آپ بھلا چکے ہیں وہ کہیں آج بھی محفوظ ہے۔ اور وہ جگہ ہے فیس بک ڈیٹا فائل۔ دوستوں کی معلومات ہوں یا ڈیلیٹ شدہ فون نمبرز۔ حتی کہ سالگرہیں بھی۔ فیس بک ڈٰیٹا فائل ڈاؤن لوڈ کر کے سب کچھ دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

24نیوز کو ملنے والی تازہ معلومات کے مطابق فون گم بھی جائے تو کوئی ٹینشن نہیں کیوں کہ فیس بک ہے ناں۔ جی جناب اچھی بات سمجھیں یا بری۔ اگرآپ فیس بک ممبر ہیں تو ممبر بننے کے بعد آپ سے جڑی ہرمعلومات ہے بالکل محفوظ کیوںکہ فیس بک سب کچھ محفوظ رکھتاہے۔ چاہے ڈیلیٹ ہی کیوں نہ کر دیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے منفرد کار تیار کر لی گئی

اپنی پرانی معلومات کے لیے بس فیس بک ڈیٹا فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔ آپ حیران ہو جائیں گے کہ آپ کی فون ڈائریکٹری سے لے کر ای میلز، سالگرہوں کی تاریخیں یہاں تک کہ ایسے فون نمبرز بھی مل جائیں گے جو آپ سالوں پہلے ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔ ہوگئے ناں حیران۔

کونسی خریداری کب کی۔ پیمنٹ کس بینک اکاؤنٹ سے کی، کہاں سفرکیا، کس ہوٹل میں ٹھہرے، حتی کہ ایسے دوست جن کو آپ ان فرینڈ یعنی دوستی لسٹ سے نکال چکے ہیں ان سے بھی اسی فیس بک ڈیٹا فائل میں پھر ملاقات ہو جائے گی۔

ضرور پڑھیں: سوشل میڈیا پر کون سی خبریں زیادہ وائرل ہوتی ہیں؟

اس سب کی وجہ ہےعالمی دکانداری۔جی ہاں! ان معلومات کو محفوظ رکھنا فیس بک کی مجبوری بھی ہے۔ کیوں کہ دنیا بھرکی اشتہاری کمپنیاں فیس بک سے صارفین کی معلومات حاصل کرتی ہیں اور پھر صارف کی پسند ناپسند اور شخصیت کےمطابق اسےمختلف طریقوں سے اپنی اشیا خریدنے پر قائل کیا جاتا ہے۔