خواجہ سعد رفیق اداس ہو گئے


لاہور(24 نیوز) وزیرریلوے خؤاجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آج بہت دلبرداشتہ ہوا ہوں، چیف جسٹس نے وہ کہا ہی نہیں جو میڈیا میں رپورٹ ہوا، میں ضیاالحق کی آمریت میں شامل نہیں تھا۔

سعد رفیق نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررتے ہوئے کہا کہ آج بہت دل دکھا ہے میرا، اور میں بہت اداس ہوں۔ سیاست جتنی بھی کی نظریہ یاوفاداری تبدیل نہیں کی۔

انکا مزید کہنا تھاکہ سیاست سے اختلاف کیا جاسکتا ہےخاندان کی قربانیوں سے نہیں۔ ریلوے میں بھرپورمحنت سے کام کیا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کہا ہی نہیں جومیڈیا میں رپورٹ ہوا ہے۔ میں ضیا الحق کی آمریت میں شامل نہیں تھا۔