کراچی سے میرپور خاص تک مہران ایکسپریس کےنئے ٹریک کاافتتاح


کراچی(24نیوز) کراچی سے میرپور خاص تک مہران ایکسپریس کےنئے ٹریک کاافتتاح، گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ عوام سے جووعدہ کیا، پوراکردیا، خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ قبرمیں ڈال دیں یا جیل میں، لیڈرکبھی مرتا نہیں۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق کراچی تا میرپور خاص مہران ایکسپریس کے نئے ٹریک کا افتتاح کردیا گیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کینٹ اسٹیشن پر نئے ٹریک کا افتتاح کیا۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، میرپور خاص والوں کو تحفہ دیدیا، کے سی آر اب سی پیک کا حصہ بن چکی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: چیف جسٹس نے وہ کہا ہی نہیں جو میڈیا میں رپورٹ ہوا، خواجہ سعد رفیق کا دعوی 

تقریب سے ویڈیو لنک پر خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے دعوی کیا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ریلوے میں جو کام ہوا پچھلی کئی دہائیوں میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقبول عوامی لیڈر قبر میں ڈال دو یا جیل میں وہ مرتا نہیں ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ریلوے کے ساتھ جو ہوا، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، مستقبل میں ادارہ مزید ترقی کرے گا۔