ایم کیو ایم کو بڑا دھچکہ، شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم کو بڑا دھچکہ، شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل


 کراچی(24 نیوز) ایم کیوایم پاکستان سے وفاداریاں تبدیل کرکے پی ایس پی میں جانے والوں کی لائن لگ گئی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اورسابق صوبائی وزیرسندھ شبیرقائمخانی بھی آج مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق ایک کے بعد ایک پہلے خواتین ارکان اسمبلی مصطفی کمال کے قافلہ میں شامل ہوئیں پھرایم کیوایم بہادرآباد اور ڈاکٹرفاروق ستارگروپ کے ارکان اسمبلی کی پی ایس پی شمولیت کاتانتا بندھ گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: چیف جسٹس نے وہ کہا ہی نہیں جو میڈیا میں رپورٹ ہوا، خواجہ سعد رفیق کا دعوی

 متحدہ پاکستان کی ایک بڑی پتنگ کٹ کرآج پی ایس پی کے آنگن میں گرے گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان سے ناراض رابطہ کمیٹی کے اہم رہنما اورسابق صوبائی وزیرایکسائیز شبیر قائم خانی اپنے حلقے کے ووٹرزاورقریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد باضابطہ طورپر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوجا گئے۔

پڑھنا مت بھولئے:سندھیوں کیلئے بڑی خوشخبری، کراچی سے میرپور خاص تک ریلوے ٹریک کاافتتاح کردیا گیا

علاوہ ازیں شبیر قائم خانی کے ساتھ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے متحدہ کے سینکڑوں کارکن بھی پاکستان ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس کے ذریعے پی ایس پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ شبیر قائم خانی کا تعلق پی ایس چونسٹھ ون میر پور خاص سے ہے۔ انہوں نے کئی روزپہلے ایم کیوایم پاکستان کی پالیسیوں کے نالاں ہوکراستعفی دے دیا تھا۔