میاں نوازشریف، شہبازشریف کی تائی شمیم بی بی انتقال کرگئیں


لاہور(24 نیوز) مطابق میاں نوازشریف اورشہبازشریف کے کزن میاں فاروق کی والدہ شمیم بی بی انتقال کرگئیں۔ نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کردی گئی۔ میاں شہبازشریف ملک میں موجود ہونے کے باوجود نمازجنازہ میں شریک نہ ہوئے۔

 24  نیوزذرائع کے مطابق میاں نوازشریف اورشہبازشریف کے کزن میاں فاروق کی والدہ شمیم بی بی انتقال کرگئیں، اپنی تائی کے انتقال کی خبرسن کر میاں نوازشریف ماڈل ٹاؤن میں اپنے کزن کے گھرپہنچ گئے۔

مرحومہ کہ نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ جس میں سیاسی اورسماجی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ میاں نوازشریف نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: وفاقی حکومت، اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان

تکلیف دہ بات یہ ہے کہ میاں شہبازشریف نے اپنی تائی کی نمازجنازہ میں شرکت نہ کی۔ حالانکہ انہیں لاہورمیں ہی پتہ چل چکاتھا کہ ان کی تائی انتقال کرگئی ہیں۔ اس کے باوجود اسے ستم ظریفی ہی کہیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قریبی رشتوں پرسیاست کو ترجیح دی اورنمازجنازہ میں شرکت کی بجائے کراچی کے سیاسی دورے پرجانے کو ترجیح دی۔

میاں شریف جب سعودی عرب میں انتقال کرگئے تھے اس وقت بھی دونوں بھائی اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے نہیں آئے تھے۔ اس وقت تو یہ عذرپیش کیا گیا کہ پرویز مشرف کی حکومت نے انہیں پاکستان نہیں آنے دیا۔ اب شہبازشریف کو مرحومہ تائی کے جنازے میں شرکت سے کس نے روکا، یہ بات ہرکسی کی زبان پر ہے۔