35سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں دی: چودھری نثار


 (24نیوز) مریم نوازکےبیان پرچودھری نثارکا ردعمل، انکا کہنا ہے کہ نوازشریف سے میں نےکب ٹکٹ مانگا؟ مریم نوازکاہر دوسرے روزٹکٹ دینے یانہ دینے کا بیان آجاتا ہے۔  

 24 نیوز ذرائع کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم نوازکے چودھری نثارکوٹکٹ دینے یا نہ دینے کے بیان پرسابق وزیر داخلہ کاردِعمل سامنے آگیا۔ چودھری نثارکا کہنا ہے کہ ان سے ٹکٹ کس نے مانگا ہے کہ ہردوسرے روز انہیں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا بیان داغ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: امریکہ نے شام پر حملہ کردیا، روس کی پرُزور مذمت

انہوں نے مزید کہا کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں دی۔ اللہ تعالیٰ ایسا وقت نہ لائے کہ وہ کسی کے ٹکٹ کے محتاج ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینا یا نہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے یا دینے کا سوال تو تب پیدا ہو جب میں اسکا طلبگار ہوں۔