پاکستان صرف جمہوریت، عوام کے فیصلے پر چلے گا: شہباز شریف


کراچی (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری، شہباز شریف سے گورنر سندھ، پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، وکلا کے وفد کی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
   وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف جمہوریت اور عوام کے فیصلے پر چلے گا۔ بہت سی خامیاں ہیں جنہیں دور کرنا ہے۔  قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: امریکہ نے شام پر حملہ کردیا، روس کی پرُزور مذمت

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے کراچی میں گورنر سندھ، پارٹی رہنماؤں اور وکلا کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ سیاسی اور ملک کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔