شاہد آفریدی اولمپین گول کیپر منصور احمد کی عیادت کو پہنچ گئے


 24نیوز: کرکٹ کے معروف آل راونڈر شاہد خان آفریدی اولمپین گول کیپر منصور احمد کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اپنی فاؤنڈیشن کے تحت سابق ہاکی سٹار کا کہیں بھی علاج کرانے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی نے قلب اور جگر کی بیماری کے سبب موت اور زندگی کی کشمکش کا شکار سابق قومی کپتان کی مزاج پرسی کی اور کہا وہ ہمارے قومی پیرو ہیں اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ اس ضمن میں شاہد خان آفریدی فاونڈیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکہ سمیت کئی ممالک کو منصور احمدکی ہیلتھ رپورٹ بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئر لینڈ ، انگلینڈ کے دورے کے لیے تیاریاں جاری
 
اس کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔ جہاں سے منصور احمد کہیں گے علاج کروائیں گے اور جیسے ہی وہ سفر کے قابل ہونگے علاج کے لیے بھیج دیں گے۔اولمپئین منصور احمد نے شاہد آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگئے یہ ہی بہت کافی ہے۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن جس طرح میرے ساتھ کھڑا ہے وہ نا قابل یقین ہے۔