زیور پہننے والی خواتین کے لیے بری خبرآگئی


24نیوز: سونا دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔ پاکستان میں فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کے اضافے سے انسٹھ ہزار چار سو پچاس روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کی اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کیلئے بڑی پیش کش

 دس گرام سونا تین سو تینتالیس روپے کے اضافے سے پچاس ہزار نو سو ستاون روپے کا ہو گیا۔ جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چھیالیس ہزار سات دس روپے فی دس گرام ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔ شام کی صورتحال کے باعث ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ایک اور چاندی کی قیمت میں ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔