ظالم باپ نے 2بیٹیوں، بیوی پر تیزاب پھینک دیا


 24نیوز: چنیوٹ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔  خان پور میں ظالم باپ نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور 2بچیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ دینہ کے قریب ہائی ایس ویگن درخت کے ساتھ ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق خون سفید ہونے کا محاورا توآپ نے سنا ہوگا لیکن یہ محاورا حقیقت بن کر سامنے آیا خان پورمیں۔ جہاں ظالم باپ نے گھریلو جھگڑے پر2بچیوں اوربیوی پرتیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چنیوٹ میں بھائی ہی بھائی کے خون کا پیاس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم بچوں سے زیادتی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے والے 12درندوں کے گروہ کا انکشاف
 
بچوں کی لڑائی پر دو ناصرا ورجعفر میں جھگڑا ہواجس پر ناصر نے جعفر کی جان لے لی۔ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ مردان کے علاقے ساولڈھیر میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔دینہ کے قریب ہوا خوفناک حادثہ۔ منگلاء بائی پاس روڈ پر ہائی ایس ویگن بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس سے 2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

ساہیوال عارفوالا روڑ پر پر تیل سے بھرا ٹریلر الٹ گیا۔ ٹریلر میں چالیس ہزار لیٹر موجود ہے جوسڑک پربہنا شروع ہو گیا۔منڈی بہاؤالدین کے علاقے میکن کے قریب پولیس کے ساتھ مقابلہ کرنے والا ملزم مارا گیا۔