قدرت کے حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کی مصنوعات کی نمائش


لاہور(24نیوز) پاکستان قدرتی معدنیات کے ذخائرسے مالا مال، جیولری، قیمتی پتھر، ہاتھ سے بنی گھریلو اشیا، قدرتی شہد، قالین سمیت گلگت بلتستان کی دیگر مصنوعات کا کوئی جواب ہی نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت و تجارت لاہور میں گلگت بلتستان کی لگنے والی نمائش میں شہریوں کاروباری حضرات اور سیاحوںنے خصوصی دلچسپی لی۔

اس موقع پر وزیرسیاحت گلگت بلتستان اور صدر لاہور یمبرملک طاہر جاویدنے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ وزیر سیاحت فدا خان کا کہنا تھا کہ ثقافت کا مقصد یہاں کی مقامی سیاحت اور تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان،سرد موسم میں گرم شالز خواتین کا پسندیدہ پہناوا

نمائش میں گلگت بلتستان کی روایتی جیولری، قیمتی پتھر، ہاتھ سے بنی گھریلو اشیا، قدرتی شہد ، قالین سمیت دیگر مصنوعات ڈسپلے کی گئیں۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی کا کہنا تھاکہ ایسی نمائشیں تسلسل سے ہونی چاہئیں۔ نمائش میں سینئر نائب صدر لاہور چیمبر خواجہ خاوررشید، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر اویس سعید پراچہ، شاہد خلیل سمیت دیگر کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔