"مودی کی ہار پاکستان کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے"



کراچی(24 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مودی کی ہارکو پاکستان کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ہندوستان انتخابات کے دوران بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کرواسکتا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا ٹاک کے دوران کہنا تھا کہ مودی بھارتی انتخابات کا پہلامرحلہ ہار گیا تو کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی ہوسکتی ہے۔ بھارت پاکستان میں اپنا چھوٹا موٹا نیٹ ورک رکھتا ہے، مودی کی ہار پاکستان کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے۔  شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ چوروں نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر گزارا نہیں۔ 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دھابیجی ایکسپریس بند ہونے کے سوال پر بھڑک اٹھے ۔ کہا کیا دھابیجی دھابیجی کی رٹ لگا رکھی ہے۔ جہاں مسافر ہونگے ٹرین وہیں چلے گی۔18 روپے میں ریلوے کو یرغمال بنانے نہیں دوں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer