دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے پہلی پرواز مکمل کرلی

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے پہلی پرواز مکمل کرلی


واشنگٹن(24نیوز)ہوا بازی کی تاریخ میں انقلابی قدم،دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز مکمل کرلی۔

سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی 2011 میں قائم کی گئی سٹراٹولانچ نامی کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔اس جہاز کو بنانے کا مقصد ہے کہ اسے آسمان میں دس کلومیٹر کی بلندی پر اڑایا جائے گا اور اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کر دیا جائے گا۔

اس جہاز کے پروں کے دونوں سروں کے درمیان 385 فیٹ کا فاصلہ ہے،اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کی مدد سے خلا میں سیٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی بجائے زمین سے راکٹ لانچ کرنے کے جو کہ ایک مہنگا طریقہ ہے۔اپنی پہلی پرواز میں دو مرکزی حصوں اور چھ انجن پر مبنی طیارہ 15000 فیٹ کی بلندی پر اڑا اور اس کی تیز ترین رفتار 170 میل فی گھنٹہ تھی۔

جہاز کے پائلٹ ایوان تھامس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز اڑانے کا تجربہ نہایت شاندار تھا اوربڑی حد تک جہاز کی پرواز ویسی ہی تھی جس کی پیشگوئی کی گئی تھی۔'

اظہر تھراج

Senior Content Writer