بھارت سے کب تک خطرہ ہے،وزیر خارجہ نے بتادیا



ملتان (24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت باصلاحیت افسران موجود ہیں، افسران حکومتی پالیسی کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، چیلنجز ہمیں سابقہ حکومتوں سے ملے ہیں،قابوپالیں گے۔

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گرانا اگرمسئلے کاحل ہوتاتوپھرکوئی حکومت چل ہی نہیں سکتی تھی، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے وہ حکومت کے تابع نہیں، نیب بغیر دباؤ کے کرپشن فری پاکستان منزل کی طرف آگے بڑھے، کوئٹہ میں المناک واقعہ میں معصوم لوگ شہید ہوئے، 19مئی تک بھارت سےہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5سال بعد اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے،10گزشتہ سال میں لیے گئے قرضوں کاذمہ دارکون ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، توقع ہے نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرے گا، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کااحتساب ضرور ہوناچاہیے، وزیراعظم ایران اورچین کادورہ کرینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے چین کی قیادت کے ساتھ مذاکرات بھی ہونگے، پاکستان نے کبھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ، پاکستان افغانستا ن میں امن کیلئے سہولت کار کاکرداراداکررہاہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer