اشتہاریوں کو لانے والی پولیس موبائل کو حادثہ،3اہلکار شہید

اشتہاریوں کو لانے والی پولیس موبائل کو حادثہ،3اہلکار شہید


لاہور (24نیوز) شیخوپورہ کے قریب گلبرگ تھانے کی پولیس موبائل ٹائر پھٹنے کے سبب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اورملزم سمیت 7 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

 نشاط مل چنڈو سٹاپ فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کے قریب گلبرگ تھانے کی پولیس موبائل ٹائر پھٹنے کے سبب الٹ گئی، جس میں سوار تین اہلکار شہید جبکہ ملزم سمیت 7 پولیس ملازمین شدید زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موبائل اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثے میں شہید ہونیوالوں میں ہیڈکانسٹیبل مجاہد الحسن،کانسٹیبل کوثر ، ایس آئی غلام مصطفیٰ اور ٹی اے ایس آئی اسدالرحمان شامل ہیں  جبکہ زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیوراکبر خان،تفہیم مہدی،شاہد محمود،عامر سجاد،اکرم،غلام مصطفٰے ،مشرف اور اشتہاری مجرم اسلم ولد عبدالحکیم شامل ہے۔ریڈنگ پارٹی کےانچارج سب انسپکٹر محمد اسلام معجزانہ طور پر حادثےمیں محفوظ رہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer