بی جے پی رہنما نے یوم پاکستان پر ریلیز ہونے والا پاکستانی نغمہ چوری کرلیا



(24 نیوز) مودی کی جماعت کے رہنما نے یوم پاکستان پر ریلیز ہونے والا پاکستانی نغمہ چوری کرلیا۔

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجا سنگھ نے یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمے کو چوری کرلیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔راجا سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس چوری کا پوسٹ مارٹم کیا اور کہا کہ نغمہ کاپی کرنے پر خوشی ہے، سچ بولنے کی بھی کاپی کی جائے۔ نغمے کے بول اور دھن وہی ہے جو آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پر ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا تھا۔

بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔ راجا سنگھ نے 12 اپریل کو ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو ایک نغمہ ریلیز کرنے جارہے ہیں جو فوج کے نام کرتے ہیں لیکن اس نغمے کے بول اور دھن وہی ہے جو آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پر ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer