فیس بک ، واٹس ایپ ، انسٹاگرام سروسز بحال

فیس بک ، واٹس ایپ ، انسٹاگرام سروسز بحال


(24 نیوز) سوشل میڈیا صارفین کی جان میں جان آگئی، فیس بک ، واٹس ایپ ، انسٹاگرام سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سروسز دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئیں جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اَپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ واٹس ایپ ڈاؤن، فیس بک ڈاؤن اور انسٹاگرام ڈاؤن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہے۔