ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان


اسلام آباد(24نیوز) ملک میں موسم رنگ بدل رہاہے. ملتان،کوئٹہ،مکران،قلات ڈی جی خان اورڈی آئی خان ڈویژن میں گرج چمک کےساتھ بارش اورندی نالوں میں طغیانی کاامکان ہے،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا۔کراچی سمیت ملک کے وسطی علاقوں میں گردآلود ہوائیں بھی چلیں گی۔

ملک کےمختلف علاقوں میں اَبربرسیں گے،محکمہ موسمیات نے بتادیا۔ موسلادھاربارش کی وجہ سےمکران،کوئٹہ،ژوب،ڈی جی خان ڈویژن میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کاامکان ہے جس کے باعث ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کاالرٹ بھی جاری کر دیاگیا ہے۔جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ نگ کاخدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نےکوہاٹ،بنوں،مالاکنڈاورملتان ڈویژن میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کردی۔ خیبرپختونخواکے کچھ مقامات پرژالہ باری کابھی امکان ہے۔

کراچی سمیت ملک مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث گردآلودتیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ ہواؤں کا یہ سسٹم آئندہ پیرتک بیشتر علاقوں میں بارش برسائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔