جشن آزادی ،سٹی نیوز نیٹ ورک نے میلہ لوٹ لیا

جشن آزادی ،سٹی نیوز نیٹ ورک نے میلہ لوٹ لیا


لاہور( 24نیوز ) اے ارض وطن تو ہمیشہ سلامت رہے، پاکستانی قوم آج 71 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، لاہور سمیت ملک بھر میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے،سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام لیک سٹی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم 71 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ برکی روڈ محفوظ شہید گیریزن میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی، فوجی جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، اس سے قبل مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یوم آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، اس یادگار دن پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جشن آزادی کی خوشی میں ملک بھر کی طرح لاہور کی گلیوں، محلوں، شاہراہوں اور اہم عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگے قمقموں، جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا۔

 ”یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے“ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات

سٹی نیوز نیٹ ورک کی دسویں سالگرہ اوریوم پاکستان کی مشترکہ تقریب لیک سٹی میں ہوئی جس میں لوگ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے شرکاءکے دل موہ لیے،رات 12بجے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔
یاد رہے پاکستان میں یوم آزادی ہر سال 14 اگست کو کوبرطانوی راج اور ہندو سامراج سے آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947 میں انگلستان سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔