غیر ملکی سفیروں کی پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

غیر ملکی سفیروں کی پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں موجود غیر ملکی سفیروں نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو مضبوط ، خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے چودہ اگست کے حوالے سے اردومیں اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پانچ سال سے رہ رہا ہوں جس کی وجہ اس ملک سےدوستی کا ایک خاص رشتہ بن گیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بہت شاندار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے“ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات
سوشل میڈیا پر سرگرم اور پاکستانیوں میں مقبول جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بھی اردو میں ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت سےہمیشہ نئی شروعات ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کو مضبوط خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

امریکی قائم قام سفیر جان ہوور نے بھی پوری پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرح امریکہ میں بھی آزادی ہمارے پسندیدہ تہواروں میں سے ایک ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: جشن آزادی ،سٹی نیوز نیٹ ورک نے میلہ لوٹ لیا 
امریکی سیکرٹیری خارجہ مائیک پیمپو نے بھی اپنے پیغام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ستر سال سے امریکہ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات قائم ہیں اور آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا  کہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور خطے کی سکیورٹی کے لئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔