عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغامات

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغامات


اسلام آباد(24نیوز)  ملک بھر میں اکہترواں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔جہاں پوری قوم ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دے رہی ہے وہیں  سیاستدانوں نے بھی خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ  پر ٹویٹ کی۔ جس میں انھوں نے  ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ  اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  71سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں، آج بھی جمہوریت کی کشتی بھنورسے نہیں نکل سکی، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس لیےگئےتاکہ جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں،جمہوریت کےذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں.

پڑھنا مت بھولیں: غیر ملکی سفیروں کی پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

پاکستان   پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی آج آزادی کا جشن منارہا ہے۔ خوشحالی، امن اور برابری کے لیے مشکل اور طویل سفر اور ہے لیکن ابھی عوام ایک ساتھ مل کر  پاکستان کا جشن منائیں۔
 I share the joy of every Pakistani today in celebrating our independence. It is still a long & difficult road ahead to prosperity, peace & equality but for right now let us come together to celebrate Pakistan ???????? #PakistanZindabad

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔