جشن آزادی،پورا ملک وحدت کی تصویر بن گیا

جشن آزادی،پورا ملک وحدت کی تصویر بن گیا


اسلام آباد( 24نیوز ) جشن آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات ہوئیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف اسلم نے نارووال میں قومی پرچم لہرایا،چشتیاں میں پرچم کشائی 7.58 منٹ پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں شبیر احمد ڈوگر نے کی ملتان میںمرکزی تقریب قلعہ کہنا قاسم باغ پر ہوئی ، پولیس،ٹریفک پولیس،ریسکیو کے نوجوان پریڈ کا مظاہرہ ک کیا،ڈیرہ غازی خا ن میں ڈی سی علی اکبر بھٹی ، مئیر شاہد حمید چانڈیہ ، ایم پی اے حنیف پتافی اور میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباءنے آرٹس کونسل میں تقریب میں شرکت کی۔
اسی طرح ڈی سی قمبر محمد ذیشان حنیف ایس ایس پی ذوالفقار علی مہر قومی ترانا اور سبز حلالی پرچم کشائی کی گئی، قومی جھنڈے کو بھی سلامی دی گئی،
لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں تقریب ہوئی، ڈی آئی جی لاڑکانہ، کمشنر لاڑکانہ،ڈپٹی کمشنر، میئر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ،ڈی آئی جی ، کمشنر اور مئیر حیدرآباد کی زیر صدارت تقریب ہوئی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی تقریبات ہوئیں،پشاور،بنوں،مردان میں سرکاری افسروں نے پرچم کشائی کی،چارسد میں جشن آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں منائی گئی،خ پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر میاں عبدالقادر شاہ نے کی-

یہ بھی پڑھیں:  71واں یوم آزادی،پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں جشن
بلوچستان کے شہری بھی جشن آزادی منانے میں پیچھے نہیں رہے،چمن میں پریس کلب چوک پر پرچم کشائی کی پر وقار مرکزی تقریب ہوئی،سیکٹر کمانڈرنارتھ بریگیڈیئر ندیم سہیل ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ کمانڈنٹ کرنل عثمان نے پرچم کشائی کی،پشین،ڈیرہ بگٹی،ہرنائی،نوشکی،صحبت پور،قلات،زیارت،نصیر آباد سمیت چھوٹے بڑے شہر قومی پرچم رنگ میں رنگ گئے۔
گلگت بلتسان،فاٹا،آزاد کشمیر میں بھی جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منایا گیا،ہنگو میں پاک آرمی ہیڈ کواٹر میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،پرچم کشائی میں میں کرنل تیمور میجر عامر کپتن ثاقب کپتن زیشان علاقے کے مشران نے شرکت کی،چلاس میں بھی آزادی کا جشن منایا گیا۔