یوم آزادی پر بچوں کا مختلف انداز

یوم آزادی پر بچوں کا مختلف انداز


اسلام آباد(24نیوز) جشن آزادی کے موقع پر ایک طرف جھنڈیوں سے پورا پاکستان سجا ہے تو دوسری جانب ننھے بچوں کی طرف سے ملک سے محبت کیلئے پودے بھی لگائے گئے ہیں.
ننھے ننھے ہاتھوں سے ایک طرف جشن آزادی کی تیاریاں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب ملک سے محبت کے لیئے بچے شجرکاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔  اسلام آباد کے نجی اسکول میں بچوں نے 14 اگست پر ملک سے محبت اور آلودگی ختم کرنے کےلیے پودے لگا کر عزم کیا کہ یہ پیغام ہر جگہ پہنچانا ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 71واں یوم آزادی،پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں جشن
14 اگست پر جھنڈیوں کے ساتھ پودے لگانے کا عزم ایک طرف پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنا ہے تو دوسری جانب پورے ملک میں یہ عزم اور شعور پیدا کرنا ہے کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔