عمران اسماعیل کو مزار قائد جانے سے روک دیا گیا

عمران اسماعیل کو مزار قائد جانے سے روک دیا گیا


کراچی(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزار قائد پر جانے سے روک دیا گیا۔ 

سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کی ہے کہ انہیں فاتحہ خوانی کے لئے مزار قائد پرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اپنی ٹویٹ میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ پورے پروٹوکول کے ساتھ مزار قائد پر گئے۔کمشنر کراچی بھی نامزد وزیراعلیٰ کے ساتھ پروٹوکول میں شامل تھے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے تو ابھی صرف دیوار گرانے کی بات کی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔