ملک کی بہادر خاتون

ملک کی بہادر خاتون


سکھر ( 24نیوز ) سکھر میں ساٹھ سالہ بیوہ خاتون اپنی مدد آپ کے تحت دریائے سندھ میں کشتی چلاکر گھر کا خرچہ چلانے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائی سکھاں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے دن تفریح مقام لب مہران پر سیر کیلئے زیادہ افراد کی آمد سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کی رہائشی مائی ساٹھ سالہ سکھاں ہے جو اپنے شوہر کی وفات کے بعد گھر کا بوجھ اٹھانے کے لیئے لب مہران پارک کے قریب دریائے سندھ میں کشتی چلاکر گذر سفر کررہی ہے،سکھاں بہت خوش ہے کیوں کے آج یوم آزادی کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد لب مہران پارک پر سیرو تفریح کرتے ہوئے اسکی کشتی میں دریائے سندھ کی سیر کررہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جشن آزادی،پورا ملک وحدت کی تصویر بن گیا
بیواہ سکھاں جیسی بہادر عمر رسیدہ خاتون کسی کے آگے ہاتھ پھلانے کے بجائے محنت مزدوری کرکے فخر پاکستان بن کر دنیا کے لیئے پیغام ہے کے پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں۔