ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ کا باقاعدہ آغاز

05:14 PM, 14 Aug, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کے پہلے ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ نے آج سے باضابطہ کام شروع کر دیا ہے ۔چین کے تعاون سے تیار کردہ سیٹلائیٹ کا مکمل کنٹرول آج پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ نے آج سے باضابطہ کام شروع کر دیا ہے۔ چین کے تعاون سے تیار کردہ سیٹلائیٹ کا مکمل کنٹرول آج پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے، چین کے تعاون سے تیارکردہ ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ کو 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

سٹیلائٹ حوالگی پر صدر مملکت ممنون حسین اور اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے انجینرز اور سائنسدانوں کو یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔ اپنے مشترکہ صدر اور نگراں وزیراعظم نے کہا ہےکہ سیٹلائٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور فعال ہونا ہمارے سپیس انجینیرز اور متعلقہ تکنیکی افراد کے اعتماد میں اضافہ کرے گا ۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ قدم پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا  ۔

مزیدخبریں