دل محبت سے سرشار ہو تو معذوری لفظوں تک محدود ہو جاتی ہے

دل محبت سے سرشار ہو تو معذوری لفظوں تک محدود ہو جاتی ہے


 پشاور( 24نیوز )  یوم آزادی پاکستان پشاور میں ملک کی 71 جشن آزادی منانے کے لئے عام عوام کے کے ساتھ معذور افراد بھی ملک سے والہانہ محبت کی خاطر پارکوں کے زینت بنے۔

تفصیلات کے مطابق دل محبت سے سرشار ہوتو معذوری لفظوں تک محدود ہو جاتی ہے۔ پشاور میں وطن عزیز سے محبت کے اظہار کیلئے معذور افراد نے بھی ہاتھ میں پرچم ستارہ و ہلال لے کر عزم عالیشاں کا ثبوت دے دیا۔خوشی کے اس موقعہ پر پاک سرزمین اورکشور حسین سے والہانہ محبت کا اظہار اور نیک جذبات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی ،سٹی نیوز نیٹ ورک نے میلہ لوٹ لیا 

یوم آزادی کے پر مسرت لمحات، زندہ دلی کے یہ مناظر، دل کی ہر ڈھرکن کو وطن کے نام پر قربان کرنے کیلئے بیدار کرتی ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito