بھارتی بھابی کی جانب سے جشن آزادی مبارک

بھارتی بھابی کی جانب سے جشن آزادی مبارک


24نیوز :پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر انھوں نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے 71 یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان کے دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد، آپ کی بھارتی بھابی کی طرف سے ڈھیر ساری محبت اور نیک تمنائیں۔