جشن آزادی پر فنکار برادری کے خوشیوں بھرے پیغامات

جشن آزادی پر فنکار برادری کے خوشیوں بھرے پیغامات


  24نیوز : لاہور میں فنکار برادری بھی جشن آزادی پرجوش انداز میں منا رہی ہے۔ شوبزشخصیات کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کی صورت میں خوابوں کی تعبیر مل گئی ہے۔

یوم آزادی کا جشن پورے پاکستان میں ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ فنکار برادری بھی وطن پاک کی آزادی پر پرجوش نظر آتی ہے۔ پورا ماہ اگست تقاریب و محافل کا انتظام کیا جاتا ہے۔ کیک کاٹے جاتے ہیں، سبز ہلالی پرچم کی رنگت والے ملبوسات اور نئے ملی نغمے تیار کیے جاتے ہیں جو وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دُھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی پیچھے نہ رہی انہوں نے بھی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر بنا کر شوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے مداحوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

جشن آزادی کے موقع پر گلوکار و اداکار علی ظفر نے جش آزادی کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار واسع چوہدری نے یوم آزادی کی مبارکباد دی اور اپنے ٹوئٹر پر 'دل دل پاکستان' لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’خوشی وہاں ہوتی ہے جہاں دل کا تعلق ہوتا ہے‘ ٹوئٹر پر جذبات کا اظہار کیا، آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

اداکار عائزہ خان نے بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

عطا اللہ خان عیسی خیلوی، عدنان صدیقی، علی عظمت، مومنہ مستحسن، آئمہ بیگ، حمیرا ارشد، مہوش حیات و دیگر نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا۔ فنکار برادری کا پیغام ہے کہ 14 اگست ملی یکجہتی کا دن ہے، جسے ہر چیز سے بالا تر ہو کر منانا چاہئیے۔