والد کا لکھا ملی نغمہ گانے والی ننھی گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر دھوم

والد کا لکھا ملی نغمہ گانے والی ننھی گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر دھوم


عارف والا(24 نیوز)عارف والا کی ننھی گلوکارہ نے اپنے والد کا لکھا ملی نغمہ گایا۔ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

وطن عزیز کی محبت اورننھی گلوکارہ کی سریلی آواز،عارف والا کے نواحی گاؤں چونتیس ای بی کی رہائشی طالبہ زرتاشہ نے اپنےو الد کالکھا ملی نغمہ گایا،جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

کہتے ہیں موسیقی اور گائیکی کسی کی میراث نہیں ایک ایساہی وطن عزیز کی محبت سے سرشار ہوکر ملی نغمہ عارف والا کے گاوں 34ای بی کی رہائشی ساتویں کلاس کی طالبہ نے وطن عزیز کی محبت میں خوبصورت آواز میں گایا جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچا دی ۔

کسان کی بیٹی ننھی  گلوکارہ زرتاشہ ناز کا کہنا ہے اسے بچپن سے ہی ملی نغمہ گانے کا بے حد شوق تھا اور اسکی خواہش ہے کہ وطن عزیز کے لیے وہ مزید نغمے گائے ۔

اس نغمے کے شاعر زرتاشہ ناز کے والد نزیر ناز ہیں جو کہ پیشے کے لحاظ سے درمیانے درجے کے کسان ہیں بیٹی کاشوق پورا کرنے کے لیے اسے ملی نغمہ لکھ کر دیا ہےجسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا ۔

باپ بیٹی نے خوبصورت انداز میں ملی نغمہ بنا کر ناصرف وطن سے بے پنا محبت کا اظہار کیا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب پزیرائی حاصل کی ہے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer