ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات،کشمیر بنے گا پاکستان کی گونج



لاہور(24 نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا،تقریبات میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوئی،جس میں کمشنر ، ڈی سی سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی و پرچم کشائی کی تقریب بھی ہوئی۔

پشاور میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں چیف سیکریٹری سلیم خان شریک ہوئے،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وزیراعلیٰ کے پی نے پرچم کشائی کی،بنوں میں کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،اورکزئی میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی،ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی،چارسدہ میں عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں یوم آزادی کی تقریب میں، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ اور دیگر افسران نے پرچم کشائی کی،لاڑکانہ، میں میونسپل اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،اسٹیڈیم کشمیر بنےگا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

قمبر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی آفس میں 14 اگست موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کندھ کوٹ،دادو میں بھی یوم آزادی کی تقریب ہوئی۔

حیدرآباد میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی،تقریب میں کمشنر، ڈی سی سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی،،پولیس اور آغا خان بینڈ کا ملی نغموں کی دھنوں پر فن کا مظاہرہ کیا گیا۔ادھرقائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،رحیم یارخان اور حافظ آباد میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر آفس گوجرانوالہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،پھالیہ،حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین میں بھی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،ادھر سیالکوٹ میں جناح ہال کی عمارت پر سبزہلالی پرچم لہرایا گیا،پاکستان کی سالمیت اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔وزیرآباد،گجرات میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔کوئٹہ سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر تقاریب ہوئیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer