امریکی عدالتوں کا نیا فیصلہ، خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کی اجازت

امریکی عدالتوں کا نیا فیصلہ، خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کی اجازت


واشنگٹن(ویب ڈیسک ) خواجہ سرا اب آرمی کا حصہ بن سکیں گے، امریکہ نے خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کے لیے اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن سمیت 3 وفاقی عدالتوں نے امریکی صدر کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ اس سے پہلے اکتوبر میں امریکی ڈسٹرکٹ جج کولن کولر کوٹلی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خواجہ سراؤں کی فوج میں شمولیت کے احکامات پرعملدر آمد روکنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق نئے عدالتی احکامات کے تحت یکم جنوری سے امریکی فوج میں خواجہ سرا بھی شمولیت اختیار کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی کی مخالفت اور انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے فوج میں ان کی بھرتی پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف سماجی تنظیموں نے عدالت کا رُخ کیا۔