آرمی چیف نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کر دی

آرمی چیف نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کر دی


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے فاٹا کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فاٹا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کر دی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قبائیلوں کی سپورٹ کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ فوج فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کرتی ہے۔ فاٹا کے عوام کی خواہشات کااحترام کرتے ہیں۔ یہاں کےنوجوانوں کو ملکی ترقی میں بھرپور کردارادا کرنا ہے۔ کہ فاٹا کے عوام کی قربانیوں سے ہی امن و استحکام ممکن ہوا ہے۔

اس موقع پرقبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف کےشکر گزارہیں انھوں نے ہمارےسارے قبائل کوایک ساتھ بٹھا کر رائے لی۔

قبائلی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمارے سارے قبائل خیبرپختونخوا میں ضم ہونے چاہئیں۔ یہ ہم سب کاعوامی مطالبہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فاٹا کےمستقبل سےمتعلق خیالات کو سراہا۔ آرمی چیف اور فاٹا رہنماؤں کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔