پاکستان اور چین کا پشاور کراچی ریلوے منصوبہ بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد (24نیوز)  پاکستان اورچین نے پشاور کراچی ریلوے لائن منصوبے میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے،حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ایم ایل ون پراجیکٹ کو طورخم بارڈر تک بڑھانے پراتفاق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ایم ایل ون پراجیکٹ کو طورخم بارڈر تک بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، ایم ایل ون پراجیکٹ 2018 کے آغاز پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دونوں ممالک کا ایم ایل ون کی جلد سے جلد فنانسنگ پر اتفاق ہو چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ چین نے ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ شرائط پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرا دی ہے،، طور خم بارڈر سے کراچی تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا، منصوبے کو تین پیکیجز میں تقسیم کیا جائے گا۔

منصوبے کی کل لاگت 800 ارب روپے کے قریب ہے. جس کے لیے دونوں ممالک مشترکہ طور پر بندو بست کر رہے ہیں۔