اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،تین اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،تین اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش


اسلام آباد (24نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں نجی بینک کے مینیجر نے بیان قلمبند کرادیا،اسحق ڈار اورفیملی کے تین بینک اکاؤنٹ کی تفصیل پیش کی گئی،اگلی سماعت پر مزید 5گواہان طلب کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،نجی بینک کے آپریشن مینیجر عظیم خان نے جج محمد بشیر کے سامنے بیان رکارڈ کرادیا،اسحق ڈار اور انکی فیملی کے تین بینک اکاؤنٹ کی تفصیل پیش کی گئی،لاکر کا رکارڈ بھی پیش کیا گیا۔ دوسرا گواہ فیصل شہزاد بہن کی شادی کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکا۔

ہجویری ہولڈنگ کمپنی کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کئے گئے رکارڈ کا حصہ تھی ,عدالت نے اگلی سماعت پر پانچ گواہان کو اگلی سماعت پر پیشی کا سمن جاری کر دئیے۔

طلب کئے گئے گواہان میں واصف حسین ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن، قمر زمان ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس ، قابوس عزیز ڈائریکٹر نادرا ،شیر دل خان ڈائریکٹر قومی اسمبلی اور نجی بینک کے فیصل شہزاد کو طلب کیا گیا۔ عدالت نے سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔