کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی ٹی ٹین لیگ کا آج شارجہ میں آغاز


شارجہ (24نیوز)  ٹی ٹونٹی کی مقبولیت کے بعد اب ہوگی ٹی ٹین کرکٹ ،مختصر فارمیٹ کی کرکٹ آج سے شارجہ میں شروع ہو گی ،دنیا ئے کرکٹ کے ٹاپ سٹارز لیگ میں جلوے بکھیریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی کے بعد اب ہو گی ٹی ٹین کرکٹ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات، شارجہ کے تاریخی میدان پر آج سے ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا آغاز ہو گا۔

لیگ کے پہلے ایڈیشن میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گے، دنیا کے ٹاپ سٹارز شاہد آفریدی ،وریندر سہواگ ،شعیب ملک ،سرفراز احمد ،این مورگن لیگ میں جلوے بکھیریں گے۔

لیگ کی افتتاحی تقریب کے بعد بنگال ٹائیگرز اور کیرالہ کنگز مدمقابل ہوں گی ،آج کے دوسرے میچ میں میراٹھا اربینز کا مقابلہ شاہد آفریدی کی پختونز کے ساتھ ہو گا

واضح رہے کہ شارجہ کے تاریخی میدان پر سفید گیند سے مصنوعی روشنیوں میں ہونے والے اس ایونٹ کے میچز دنیا کے 93 ممالک میں دیکھے جاسکیں گے۔