فاٹا کا الگ صوبہ قابلِ عمل نہیں : عمران خان


کراچی (24نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا الگ صوبہ قابلِ عمل نہیں، فاٹا کا کے پی کے میں الحاق ،مولانا فضل الرحمان راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں .

تفصیلات کے مطابق جناح کیپ پہنے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اس لیے نہیں کہتے کہ نا انصافی ہوئی بلکہ اس لئے کہ اس کے تین سو ارب باہر پڑے ہیں ایک عوامی عہدہ رکھنے والے کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فاٹا کا الگ صوبہ قابل عمل نہیں، فاٹا کا کے پی صوبے میں الحاق کے علاوہ کوئی چارہ نہیں مولانا فضل الرحمٰن اس راستے کو روک رہے ہیں۔

عمران خان کی تقریر کے دوران وکلا میں تلخ کلامی اور شور شرابہ بھی ہوا، عمران خان نے شور شرابے کا الزام میڈیا پر لگا دیا اور کہا کہ میڈیا ہمیشہ شور کرتا ہے ، میڈیا نمائندگان نے احتجاج کیا اور کہا کہ وکلا میں تلخ کلامی ہوئی ہے میڈیا میں نہیں۔