عمران خان اور مصطفیٰ کمال کا ٹیلی فونک رابطہ،ملاقات پر اتفاق

عمران خان اور مصطفیٰ کمال کا ٹیلی فونک رابطہ،ملاقات پر اتفاق


کراچی (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے دوران ٹیلی فونک رابطہ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال، جلد ملاقات بھی متوقع۔

ترجمان پاک سرزمین پارٹی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیاں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہوا ہے ، ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک سرزمیں پارٹی اور تحریک انصاف کا فطری اتحاد نظر آتا ہے، جس سے پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کو فائدہ حاصل ہوگا ، سیاسی پنڈتوں کا اشارہ ہے کے دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے قبل ایسا لائحہ عمل مرتب کرنے کی کوشش کی جائے گی جو آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ یا سیاسی اتحاد کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔