حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی: شاہد خاقان عباسی

حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی: شاہد خاقان عباسی


لندن(24نیوز) لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان بنا ہے خطرات ہیں،موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات جیت کر دوبارہ حکومت میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میںوزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس دن سے پاکستان بنا ہے خطرات ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ خواجہ آصٖف نے کہا انتخابات جیت کر دوبارہ حکومت میں آئیں گے،ن لیگ کے بڑوں کی آج بڑی بیٹھک ہوگی،وزیراعظم شاہد خاقان ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں نیب ریفرنسز ،ملکی سیاسی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹاون سمیت دیگرمعاملات زیربحث آئیں گے،ملاقات میں وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفا کے لئے لیگی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

سابق وزیراعظم اورمریم نواز کی 18 دسمبر کو وطن واپسی کاامکان ہے۔