ظافر قتل کیس، عینی شاہدین نے ملزم خاور برنی، عبدالرحمان کو شناخت کرلیا

ظافر قتل کیس، عینی شاہدین نے ملزم خاور برنی، عبدالرحمان کو شناخت کرلیا


کراچی (24 نیوز) کراچی کے سیشن جج نے ظافر قتل کیس میں ملزم خاور برنی کو ایک با پھر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عینی شاہدین نے ملزم خاور برنی اور عبدالرحمان کو بھی شناخت کرلیا۔

سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ظافر قتل کیس کے مرکزی ملزم خاور برنی کو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے ملزم خاور برنی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم خاور برنی کی نشاندہی پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، عدالت نے ملزم خاور برنی کو دوبارہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پانچ ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل بھی مکمل ہوگیا، استغاثہ کے تین عینی شاہدین پانچ میں سے تین ملزمان کو شناخت نہ کرسکے، مرکزی ملزم خاور برنی اور عبدالرحمان کو شناخت کرلیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان حسن برنی، حیدر حسین برنی اور رضا برنی کو شناخت نہ کیا جاسکا۔

دوسری جانب مقدمے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ایک اور ملزم اور گاڑی کی شناخت ہوگئی۔ ملزم جنید سرخ رنگ کی گاڑی میں فرار ہوا، ملزم جنید اور گاڑی کی تصاویر 24 نیوز نے حاصل کرلیں ہیں، مرکزی ملزم خاور برنی نے بھی جنید اور اس کی گاڑی کو شناخت کرلیا ہے۔